عمران خان کا سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کو پارٹی ٹکٹ دینے سے صاف انکار

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments


کراچی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے وابتہ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل پی ٹی آئی میں جانے کو تیار ہیں مگر عمران خان نے انہیں کرپشن الزامات کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں ٹکٹ کیسے دیدیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نور عالم خان کی گزشتہ روز عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے دوران نذر محمد گوندل بھی موجود تھے اور ملاقات میں نذر محمد گوندل کی تحریک انصاف میں شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق نور عالم خان نذر محمد گوندل کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر عمران خان نے کرپشن الزامات کی بناپر انہیں آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog