صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے ،

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 772)      No Comments


کوئٹہ (یوا ین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کو قومی ا منگوں کا آئینہ دار اور تاریخی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے تمام اہم قومی امور کا کامیابی سے احاطہ اور کشمیرپر پاکستان کی پالیسی کو واضح انداز میں اجاگر کیا اور ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کی سمت کا تعین کرکے حکومت کو گائیڈ لائن فراہم کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے پر اثر حقیقت پر مبنی اور علم و دانش پر مشتمل خطاب سے قوم کے دل جیت لئے ہیں پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے صدر مملکت نے جو لائحہ عمل دیا ہے اس پر عملدرآمد صرف حکومت ہی کا نہیں بلکہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی و دینی جماعتوں اور معاشرے کے بااثر حلقوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے تمام تر فروعی گروہی اور سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قومی یک جہتی، سیاسی سوچ کی پختگی اور تفہیم کا مظاہرہ کریں اور ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات کے حصول کو اپنی ترجیحات کی بنیاد بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت وفاق کی علامت ہیں اور ان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی ذمہ داری ہے لہذا اپوزیشن کو ہنگامہ آرائی کی بجائے سیاسی پختگی صبروتحمل ، افہام و تفہیم اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر کا خطاب سننا چاہئے تھا جس سے نہ صرف قوم بلکہ بین الاقوامی سطح تک بھی پاکستان کی پارلیمنٹ اور پارلیمانی نظام کے حوالے سے مثبت پیغام جاتا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog