مستونگ میں داعش کے انفرااسٹرکچر کی کوشش ناکام بنادی ؛آئی ایس پی آر

Published on June 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments


راولپنڈی(یوا ین پی)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مستونگ میں کامیاب آپریشن سے داعش کا انفرا اسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنائی اور مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی مارے گئے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر نے مستونگ آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات پر یکم سے 3جون تک سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے 10سے15دہشت گردوں کے ایک غار میں موجودگی کی اطلاع تھی جو مستونگ سے 36کلومیٹر جنوب مشرق میں اسپلنگی کے قریب تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا آغاز ہیلی بورن فورس اتارنے کے ساتھ کیا گیا جس میں 12دہشت گرد مار دیئے گئے جن میں مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کالعدم تنظیم داعش سے رابطوں کی کوشش کر رہی تھی اور بلوچستان میں اس کے ٹھکانوں کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یکم سے تین جون تک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں کامیاب آپریشن سے داعش کا انفراسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دس سے پندرہ دہشت گردوں کے ایک غار میں موجود ہونے کی اطلاع تھی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا گیا آپریشن کامیاب رہاآئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری رہے آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ آپریشن کے دوران بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی اس آپریشن کے دوران مارے گئے آپریشن کے دوران پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی ہلاک دہشت گردوں میں دو خود بمبار بھی شامل ہیں۔کالعدم لشکر جھنگوی داعش کو بلوچستان میں قدم جمانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی تھی آئی ایس پی آر کے مطابق غار مستونگ سے 36 کلو میٹر جنوب مشرق میں اسپلنگی کے قریب واقع تھی آئی ایس پی آر کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری پر خود کش حملہ کرنے والے کو اسی کمین گاہ سے بھیجا گیا تھا آپریشن والے علاقے میں 250 میٹر طویل کھائی اور غاریں آڑے آئیں کلیئرنس آپریشن میں مشکل چیلنج کا سامنا رہا۔انٹیلی جنس ،سیکیورٹی فورسز نے کمین گاہ کو کلیئر کروانے کے لیے بہادری سے لڑائی لڑی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران غار میں آئی ای ڈیز بنانے کا مرکز تباہ کیا گیا آپریشن کے دوران 50کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،تین خود کش جیکٹس ،18دستی بم،چھ راکٹ لانچرز،چار سب مشین گنیں، چار انسائپر رائفلز، 38 کمیونیکشن سیٹس، مختلف اقسام کا بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب آپریشن پر سدرن کمانڈر،خفیہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy