جھنگ،بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

جھنگ (ماصل خان بیورو چیف یواین پی)اٹھارہ ہزاری کے نوا حی علاقہ کوٹلی باقر شاہ میں پانچ بچے بھٹہ خشت کے کام کے لئے پا نی جمع کر نے والے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جا نبحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نوا حی علاقہ کو ٹلی باقر شاہ میں مقا می رہا ئشی پانچ بچے اسی علاقہ میں مو جود بھٹہ خشت کے کام کیلئے پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے تالاب میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جا نبحق ہو گئے زرا ئع کے مطابق آج چھ گھنٹے تک آنے والی مسلسل بارش کی وجہ سے تا لاب میں پانی کی سطح عام روٹین سے زیادہ بلند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے یہ افسو س ناک حادثہ پیش آیا ڈو بنے والوں بچوں میں دو چھوٹے بچے چھ سالہ نعلین عباس اورنو سالہ ضیا ءالر حمٰن, جبکہ تین چھو ٹی بچیاں جن میں دس سالہ مصباح اور اسلم نامی شخص کی دو بیٹیاں آٹھ سالہ صا ئمہ اور چار سالہ ثا نیہ کے نام شامل ہیں .اطلاع ملنے پرتمام بچوں کی نعشیں ریسکیو اہلکاروں نے نکال کر ور ثاء کے حوالے کر دیں . اس اچانک افسوس ناک حا دثہ پر پورےعلاقہ کی فضا سو گوار ہو گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes