دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اسپیکربلوچستان اسمبلی

Published on July 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments


کوئٹہ(یوا ین پی) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے چمن بم دھماکے میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی شہادت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسپیکر نے شہید ایس ایس پی ساجد خان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes