تحریک انصاف موجودہ فرسودہ نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی، شاہ محمود قریشی

Published on July 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جنگ کسی فرد واحد یا خاندان سے نہیں کرپٹ عناصر سے ہے ،ملک سے موجودہ فرسودہ نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، پاناما کیس کے فیصلے سے ایک خوشحال، مضبوط اور پرامن پاکستان بنے گا، اعلی عدلیہ کا فیصلہ اگر حکمرانوں نے نہ مانا توعوام ،سول سوسائٹی اور وکلا عدلیہ کا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں کیونکہ حکمرانوں کو پتہ ہے کہ ہماری چوری پکڑی گئی ہے اور اب بچنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نوازشریف کی مدد کیلئے بنائی گئی مگرانھوں نے جھوٹ پرجھوٹ بولا ا ن کا تکبرساری قوم نے دیکھا جمہوریت کی بات کرنے والوں کوجمہوری روایات پربھی عمل کرنا چاہیے، شریف برادران ایسے باتیں کر رہے ہیں جیسے عوام ان کے لیے باہر نکل آئیں گے مگرہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ حکمرانوں کی کرپشن سامنے آنے پراب ان کی حمایت میں کوئی سڑک پرنہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف سپر یم کورٹ اور جے آئی ٹی سمیت تما م اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کرے گی اورحکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy