نواز شریف تیسری بار بھی اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرسکے

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments


سپریم کورٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیدیا اور یہ ان کی حکومت کا آخری سال تھا
لاہور(یوا ین پی)تین بار وزیر اعظم بننے کا اعزاز رکھنے والے نواز شریف تیسری بار بھی اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرسکے،تاہم حالیہ ان کا طویل ترین دور حکومت رہا۔سپریم کورٹ پانچ رکنی لارجر بنچ نے پاناماکیس پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا اس سے قبل بھی نواز شریف دو مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے لیکن اپنا دور اقتدار مکمل نہ کر پائے تھے۔پہلی بار 93 19میں صدر غلام اسحاق خان نے کرپشن کے الزامات لگا کر58 ٹو بی کے تحت ان کی حکومت کو فارغ کر دیا تھا ۔یوا ین پی کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز حکومت بحال کی تاہم بعد ازاں اعلیٰ عسکری قیادت کی مداخلت پر نواز شریف اور اسحاق خان دونوں اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ یہ مدت مجموعی طورپر اڑھائی سال سے کچھ دن زیادہ ہے ۔جس کے بعد مسلم لیگ (ن)اور وزیر اعظم نواز شریف 1997میں دوبارہ اقتدار میں آئے لیکن99 19میں انہیں اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے مارشل لاء کے ذریعے باہر کردیا تھا۔ دوسری بار جب وہ دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں ہے تو محض دو سال 8ماہ تک برسراقتدار رہ تکے۔دونوں بار ہی نواز شریف اپنی وزارت عظمیٰ کے تیسرے سال میں تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف دس سال کی جلاوطنی کے بعد دوبارہ پاکستان میں آئے اور 2013کے الیکشن میں حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تاہم پانا ما کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیدیا اور یہ ان کی حکومت کا آخری سال تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme