بوریوالا؛جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر،شہر بھر میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار

Published on August 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 846)      No Comments

بوریوالا(یو این پی )جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ۔شہر بھر میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار۔ آزادی کے متوالوں کا جوش و جذبہ آسمان کو چھونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،شہرکے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر کے تمام علاقوں میں جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لیے درجنوں عارضی اسٹال قائم ہو گئے ہیں جہاں سے شہری جشن آزادی کے حوالے سے آرائشی اشیاء کی خریداری جوش و خروش سے کر رہے ہیں،جشن آزادی کے حوالے سے مارکیٹوں اور اسٹالوں پر کپڑے اور پلاسٹک کے چھوٹے پرچموں، کیپ اور بچوں کے پاکستانی پرچم والے ڈیزائن پر مبنی کپڑوں اور ٹی شرٹس کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہیں،شہریوں نے اس حوالے سے بتایا کہبوریوالا میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہری اپنے گھروں اور محلوں کوسجانے کے علاوہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پر پاکستانی پرچم لگارہے ہیں،پولیس موبائلوں پر بھی پاکستانی پرچم آویزاں ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک میں محبت، امن، بھائی چارگی اور اخوت کے پیغام کو عام کریں گے اور اپنی تمام صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes