کینیا میں لڑکیوں کا اسکول نذر آتش، 9 طالبات ہلاک

Published on September 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments


نیروبی:(یواین پی) کینیا کے دارالحکومت میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 9 طالبات ہلاک اور 10 زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے وزیر تعلیم فرید ماتیانگی کا کہنا ہے کہ اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی جس کی وجہ اسکول میں تقرریوں کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں سینئر پوزیشن پر تقرریوں کے معاملے پر لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے اسکول میں آگ لگا دی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ آتش زنی کا واقعہ صرف نیروبی میں نہیں بلکہ کینیا کی متعدد ریاستوں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں عہدوں کے حصول کے لیے سیاست درست نہیں، اسکول کے سربراہ کی تقرری کے معاملے کو اسکول نذرآتش کر کے حل نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی کینیا میں 120 سے زائد اسکولوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا تاہم اس کے ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائیاں تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ہیں۔کینیا مشرقی افریقا کا بڑا ملک ہے تاہم بے روزگاری اور کرپشن کی وجہ سے یہاں عام شہریوں کے لیے حالات زندگی انتہائی مشکل ہیں۔ ایسے میں کسی اسکول کی سربراہی مل جانے کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کی نہ صرف سرکاری تنخواہ شروع ہو جائے گی بلکہ وہ دیگر ذرائع سے بھی پیسے کما سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes