تیسری عالمی ایٹمی جنگ کے سنگین نتائج کودیکھتے ہوئے اپنے رب سے جنگ ٹالنے کی التجا کی جسے شرف قبولیت عطا ہوا۔صوفی مسعوداحمد

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      2 Comments

فیصل آباد (یواین پی)خادم مخلوقات ،سفیر امن ودورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں’’تیسری عالمی ایٹمی جنگ کے اصل حقائق‘‘بارے اہم روحانی نکات بیان کرتے ہوئے کہاکہ فقراء کی روحانی عدالت میں جنگ کامعاملہ پیش ہوا،سات فقراء میں سے چارفقراء فوجی وردی میں تھے ،انہوں نے بتایا کہ جنگ کے حوالے سے ہماری ڈیوٹیاں لگ چکی ہیں اورہم نے منظوری کیلئے دستخط بھی کردئے ہیں۔اس وقت باطنی طور پر جنگ کی بتاہ کاریوں اورسنگین نتائج کاخیال آتے ہی میں نے کہاکہ میں جنگ کے حق میں نہیں ہوں،اس بات پر دیگر فقراء نے مجھ سے کہاکہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرکے دیکھ لیں،میں اپنے اللہ رب العزت کے حضورسجدہ ریز ہوااوراس وقت تک سجد ہ ریز رہاجب تک اللہ جل شانہ نے میری دعامنظورنہ فرمالی(اللہ تعالیٰ نے میری دعاکوشرف قبولیت عطا فرمایا اورتیسری عالمی ایٹمی جنگ کوٹال دینے کی بشارت عطا فرمائی)۔صدیقی لاثانی سرکارنے مزیدکہاکہ میں نے سب کوتسلی دی کہ انشاء اللہ چنددنوں میں حالات بالکل ٹھیک ہوجائیں گے ،کارگل محاذ سے فوجیں واپس بلالی جائیں گی ،روحانی تصرف کردیاگیا ہے ،پاکستان کے حق میں بہت بہتری کردی گئی ہے ،سابقہ پیشن گوئیوں کی طرح اللہ تعالیٰ نے میری اس پیشن گوئی کوبھی پورافرمایا اوردونوں ممالک کی افواج واپس بلالی گئیں۔صدیقی لاثانی سرکارنے مزیدکہاکہ اس عالمی ایٹمی جنگ میں صرف پاکستان کی ساڑھے سات (7.5)کروڑعوام لقمہ اجل بننی تھی اورتقریباًڈیڑھ (1.5)کروڑلوگ اپاہج ہونے تھے ،انڈیا کے ساڑھے آٹھ (8.5)کروڑلوگ مارے جانے تھے اوراڑھائی (2.5)کروڑ عوام اپاہج ہوناتھی اوردونوں ممالک کی معیشت بالکل تباہ ہوجاناتھی اورپھر ان کو مستحکم ہونے میں صدیاں لگ جاناتھیں۔اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین میں سے پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ کارگل کے محاذ پر پاک بھارت لڑائی تیسری عالمی ایٹمی جنگ کاپیش خیمہ تھی،اللہ کے حبیب فقیر کے روحانی تصرف کی بدولت انسانیت ہولناک تباہی سے بچ گئی۔پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ لڑائی کااچانک رک جانابظاہرسیاسی معاملہ دکھائی دیتاتھامگر یہ اللہ کے فقیر صدیقی لاثانی سرکارکی دعااورروحانی تصرف تھا۔پیر افتخاراحمدنقشبندی نے کہاکہ پوری دنیا کے مفکرین اوردانشورپیشن گوئیاں کرتے آرہے تھے کہ اکیسویں صدی کے آغاز سے قبل تیسری عالمی جنگ یقینی ہے ۔پیرڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی نے کہاکہ اس عالمی جنگ میں دنیا کی اکثریت نے ختم ہوجاناتھا۔پیر صوفی محمد رمضان نقشبندی نے کہاکہ جنگ میں گستاخین اوراسلام دشمن عناصرکاخاتمہ یقینی تھا۔پیر مختار احمد نقشبندی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے جنگ میں صرف اپنے محبوب بندوں کوہی بچاناتھا۔پیر حسنین احمد حالی نقشبندی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے وارثین مومن مقرب فقراکوانتہائی محبوب رکھتاہے اسلئے ان کی دعاؤں کوکبھی ردنہیں فرماتااوربڑے بڑے فیصلوں کوان کی رضا کیمطابق تبدیل فرمادیتاہے۔ ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق صدیقی لاثانی سرکاریقیناًسفیر امن اورانسانیت کے نجات دہندہ ہیں ،اگر آپ اللہ تعالیٰ کے حضورجنگ ٹالنے کی التجا نہ کرتے تو آج یہ ہنستی بستی دنیا تباہی وبربادی کے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہوتی۔

Readers Comments (2)
  1. Gee says:
    ان صاب سے پاکستان کے قرضے راتوں رات اتارنے اور کشمیر و فلسطین کی فوری آزادی کے لئے دعا کرائی جائے ۔
  2. mazhar abbas says:

    BAYSHAK…………….JO ALLAH K HO JATAY HAIN………..ALLAH TAALA UN KA HO JATA HAY…………….DOR E HAZIR MAIN SIDDQUI LASANI SARKAR SB AYSI HI ALLAH K MAHBOOB DARWAISH HAIN , JIN KI DUAWOON SAY LAKHOON LOOGON KI MURADAIN PORI HO RAHI HAIN….AUR TAQDERAIN BADL RAHI HAIN.





WordPress Themes

Premium WordPress Themes