ہارون آباد، مسلح ڈاکو ؤ ں نے اے ایس آئی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات نقدی اور قیمتی لیپ ٹاپ لوٹ لیا

Published on December 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

\"1\" 
ہارون آباد(یواین پی)پولیس کو پڑ گئے ڈاکو ،اے ایس آئی کے گھر پر چھ مسلح ڈاکو ؤ ں نے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات نقدی اور قیمتی لیپ ٹاپ لوٹ لیا ،مسلح ڈاکو واردات کے بعد فرار ،تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ پر تاجر برادری اور عوام کی تشویش بڑھ گئی تھانہ سٹی کی حدود میں واقع اہم ترین آبادی ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر اے ایس آئی نعمان اقبال کے گھر میں ڈکیتی تھانہ سٹی پولیس کی کمزورکارکردگی کا واضع ثبوت ہے ۔تاجر برادری اور عوام کا اظہار تشویش اور پولیس تھانہ سٹی کی نااہلی پر اظہار مذمت اور کاکرکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ ،تھانہ صدر ہارون آباد کے اے ایس آئی نعمان اقبال کے گھر ہاؤسنگ کالونی میں شام کے وقت چھ مسلح ڈاکو گھس گئے اور انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکو 15تولے زیورات ،ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور قیمتی لیپ ٹاپ اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے مسلح ڈاکوؤں نے بے خوف ہو کر واردات کی اور انہوں نے نقاب سے چہرے بھی نہیں ڈھانپے تھے ۔صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد شریف ظفر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کی نااہلی کی وجہ سے چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور تاجر وں اور شہریوں نے اس واردات سے پہلے بھی تشویش ظاہر کی مگر تھانہ سٹی پولیس کی غفلت اور نااہلی قائم رہی اور حد یہ ہے کہ اب پولیس کے اپنے اے ایس آئی کے گھر میں مسلح ڈاکو ؤں نے بے خوف ہو کر ڈکیتی کی ہے جس سے تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کی نااہلی اور غفلت کا پول کھل گیا ہے اگر پولیس کا اپنا \”نکا تھانیدار\”کا گھر محفوظ نہیں ہے تو عام آدمی کی تھانہ سٹی پولیس سے کیا امید ہو سکتی ہے تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کی غفلت اور نااہلی کو دور کیا جائے اور ایس ایچ او سمیت زیادہ مہارت رکھنے اور فرض شناس آفیسر ز کو تعینات کر کے تھانہ سٹی کی حدود عوام کو امن و امان فراہم کیا جائے اور ڈکیتیوں اور چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے نجات دلائی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes