لاثانی سرکارکی تعلیمات کے مطابق محافل پاک حسینی ؓ ،سبیلوں اورحسینی ؓ لنگرشریف کااہتمام 

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشو،خادم مخلوقات ،وارث فقرصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار بلاامتیاز مذاہب ومسالک اپنی مددآپ کے تحت اپنے لاکھوں مریدین وعقیدت مندوں کے ذریعے مخلوق خداکی خدمت کافریضہ بھرپور طریقے سے جاری وساری رکھے ہوئے ہیں اوریہ سلسلہ پاکستان سمیت اقوام عالم میں تیزی سے بڑھتاہی جارہاہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس پران خیالات کااظہار کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ موجود دورمیں مادیت پرستی بڑھتی جارہی ہے جبکہ صدیقی لاثانی سرکاراپنی کیمیا نگاہ سے لاکھوں مردوخواتین کے دلوں کو مادیت پرستی کی بجائے اللہ ورسول ﷺ اوران کے محبوبوں حبیبوں کی محبت سے سرشارکررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ آپ کے مریدین وعقیدت مندان اپنے اپنے گھروں،گلی محلوں اورقرب وجوارمیں امام اہلبیت سید الشہداء امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین لجپالؓ اورشہدائے کربلا کی دین اسلام کیلئے بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے امسال بھی محافل پاک حسینی ؓ ،ٹھنڈے مشروبات اوردودھ کی سبیلوں کیساتھ ساتھ حسینی ؓ لنگر شریف کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انجینئر محمد عمران نقشبندی (کوارڈینیٹر انڈیا)نے حیدرآباد میں محفل پاک حسینی ؓ میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقامؓ سردارجنت ہیں،اورآپؓسے محبت کرنیوالے جنت میں بھی آپؓ کے ساتھ ہی ہونگے۔پیر ذکاء اللہ نقشبندی/عبدالقیوم نقشبندی (کوارڈینیٹرز جنوبی افریقہ )نے کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونیوالی محفل پاک حسینیؓ ولنگر حسینیؓ تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء امام حسینؓ آج بھی اپنے غلاموں کونوازرہے ہیں۔فیضان شریف نقشبندی (مرکزی رکن مجلس شوریٰ کراچی )فری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب میں کہاکہ بے لوث انسانیت کی خدمت دین اسلام کی حقیقی روح ہے ۔ ڈاکٹر عبدالرحمن (ایم بی بی ایس ،میوہسپتال لاہور)نے شیخوپورہ کے علاقے کالوپورہ میں منعقد ہونیوالے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پرکہا کہ اللہ تعالیٰ پنجتن پاکؓ کے صدقے مانگنے والوں کو زیادہ نوازتاہے۔ڈاکٹر عبدالسلیم (ماہر امراض جگر ومعدہ )نے بھی فری میڈیکل میں کہا کہ آل رسولؓکی غلامی درحقیقت دنیا وآخرت کی حقیقی بادشاہی ہے۔ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی (لیاقت پور)نے فری لنگرو سبیل حسینی لاثانی لگائے جانے کے موقع پر کہاکہ مال ودولت کواللہ کے راستے میں خرچ نہ کرنا بخیلی جبکہ مخلوق خداپر خرچ کرناسخاوت اورباعث خوشحالی ہے۔ محمد مدثر نقشبندی (امیر حلقہ شیخوپورہ،فری میڈیکل کیمپ آرگنائزر )نے کہاکہ سرداران جنت اپنے محبان میںآج بھی ولائیتں اورجنتیں تقسیم فرمارہے ہیں۔عبید احمد نقشبندی (امیر حلقہ پاکپتن شریف )نے فری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کہاکہ پنجتن پاکؓ کی بارگاہ اقد س سے عطا ہونیوالے انعامات ہی توہمارے مرشد صدیقی لاثانی سرکار مخلوق خدامیں تقسیم فرمارہے ہیں۔پیر محمد راشد نقشبندی (کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام لاہور)نے فری لنگر تقسیم کئے جانے کی تقریب میں کہاکہ آل رسول اہلبیتؓ سے سچی عشق ومحبت مرشداکمل کی چوکھٹ سے ہی عطا ہوتاہے۔محمد طاہر نقشبندی (رحیم یارخان)نے اپنے گھر میں سجائی جانیوالی محفل پاک حسینی ؓ میں کہاکہ دلوں میں عشق آل رسولؓ سے ہی اللہ ورسول ﷺ کی رضااورخوشنودی حاصل ہوتی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کی اطلاع کیمطابق لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے لاکھوں کارکنان روزانہ کروڑوں مرتبہ سیدالانبیاء وجہ تخلیق کائنات حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پڑھنے اورپڑھانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں اوریہ سلسلہ دن دگنی رات چوگنی تیزی سے بڑھتاہی جارہاہے ،اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار،پندرہ روزہ اورماہانہ بنیادوں پر محافل ،فری لنگر ،فری میڈیکل کیمپس اورسبیلوں کاسلسلہ سال بھر جاری وساری رہتاہے۔ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پاک ﷺ اورآپ ﷺ کی آل پاکؓ کے صدقے ہمیں اپنے مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکارکے روحانی فلاحی مشن میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی سعادت اورتوفیق عطافرمائیں۔آمین

Readers Comments (1)




WordPress主题

WordPress Themes