کاغذ کے ٹکڑے میرے فرض کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے مظہر چدھڑ انچارج تھانہ سٹی جھنگ 

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

جھنگ ( شیخ توصیف حسین سے ) 1947سے لیکر آج تک ضلع جھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جس قدر تھانہ سٹی جھنگ کے انچارج مظہر چدھڑ نے لاقانونیت کا ننگا رقص کرنے والے قانون شکن عناصر جو کھلے عام خودساختہ تیار کردہ ولایتی شراب ہیروئن اور چرس وغیرہ فروخت کر کے کئی گھروں کے چراغ گل کرنے میں مصروف عمل تھے کو بڑے ڈرامائی انداز میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نائن سی کے مقدمات درج کر کے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا حالانکہ اس دوران مذکورہ آفیسر کو بھاری نذرانے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن مذکورہ آ فیسر نے اس پیشکش کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ یہ چند کاغذ کے ٹکڑے میرے فرض کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی سے قبل جتنے بھی آ فیسرز مذکورہ تھانے میں تعنیات ہوئے اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاؤ اور مال کماؤ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرتے رہے جبکہ اپنے اعلی افسران کو سب اچھے کی رپورٹ ارسال کرتے رہے جس کے نتیجہ میں تھانہ سٹی جھنگ کا علاقہ سہراب گوٹھ کی شکل اختیار کر گیا جگہ جگہ پر فحاشی اور جوئے کے اڈوں کے علاوہ منشیات فروشی کا دھندہ علاقے کی عوام کا مقدر بن گیا جس کے نتیجہ میں متعدد غریب والدین کے جواں سالہ بچے جرائم کی دلدل میں دھنس گئے جبکہ موت کی آ غوش میں چلے گئے لیکن مذکورہ آ فیسر نے جس قد ر جرات مندانہ اقدام کر کے مذکورہ قانون شکن عناصر کا محاسبہ کیا وہ ضلع جھنگ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes