حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ملنے پر اظہار مسرت دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے پی ٹی آئی ہارون آباد

Published on December 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد(یواین پی)کشکول توڑنے کے دعویدار مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور قائدین وزراء کا آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ملنے پر اظہار مسرت دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے غیر ملکی امداد نہ لینے کا بلند وبانگ دعوے شہازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں نے بار بار کیے مگر اقتدار ملنے کے بعد یوٹرن لے کر آئی ایم ایف سے قرضوں کو اپنا منشور بنا لیا ۔آئی ایم ایف سے قرضے لینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اپنے ماضی قریب میں دئیے گئے بیانات پر قوم سے معذرت کرنی چاہیے تاکہ قوم ان کے کردار کو جان سکے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پبلسٹی میڈیا پنجاب راؤ شعیب احمد نے میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان ہی پاکستان کو قرضوں سے نجات دلا سکتے ہیں اور امریکہ اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے نجات دلانے کے لیے صرف عمران خان ہی نجات دہندہ ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جن کا ساشی وژن معاشی ٹیم اس صورتحال میں قوم کی رہنمائی کر سکتی ہت اور ان کا ایجنڈا ہی ملک کو مضبوط کرنے اور معیشت کو سنوارنے کاضامن ہو سکتا ہے عمران خان نے مہنگائی سے نجات کا فارمولہ پیس کر کے اپنی منزل اور سمت کا تعین کر دیا ہے اس سلسلہ میں قوم اور ماہرین کے عمران خان کے مہنگائی ختم کرنے کے فارمولے کو سراہا ہے اور معاشی ماہرین کے مطابق عمران خان کا فارمولا درحقیقت مہاتیر محمد کے انقلابی قدامات کی تصویر ہے اور پاکستان بھی عمران خان کے فارمولے پر عمل کر کے ملائشیا جیسی ترقی کر سکتا ہے عمران خان بلاشبہ نیلسن منڈیلا اور مہاتیر محمد جیسی عظیم اور قوم کی فلاح وبہبود کی حامل کے علمبردار ہیں اور مستقبل عمران خان کا منتظر ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme