بھارت، شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے18 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 6افراد زخمی

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

نئی دہلی (یوا ین پی)بھارتی سپر ہائی وے آگرہ نائی ڈا ایکسپریس وے پر شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے 18 گاڑیاں بری طرح ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔بھارتی پولیس کے مطابق بدھ کو چاروں طرف دھند کا راج تھا اور ایسے میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ہوا تو ایک کے بعد ایک گاڑیاں، بسیں اور ویگن ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔ شدید دھند اور اسموگ میں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ جبکہ حادثے کا شکار گاڑیوں میں سواروں کی مدد کے لیے قریبی افراد کھڑے تھے جو انہیں گاڑیوں سے باہر نکلنے کا شور مچا رہے تھے۔ خوف ناک ٹریفک حادثہ آگرہ نائی ڈا یمنا ایکسپریس وے پر ہوا جس میں 18 گاڑیاں بری طرح تباہ و برباد ہوگئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes