گورنر سندھ کی نیشنل سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ

Published on December 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

کراچی(یو این پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پی ايس ايل تھری کے فائنل میچ کيلئے ہونے والے ترقياتی کاموں کا جائزہ ليا، کہتے ہیں امن و امان کے فقدان کی وجہ سے اتنے عرصے شہر انٹرنیشنل ایونٹس سے محروم رہا۔گورنر سندھ محمد زبیر نے پویلین اور سٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں کراچی بدل گیا ہے، اب بڑے انٹرنیشنل ایونٹس ہوں گے اور لاہور کی طرح کراچی والے بھی پی ایس ایل کے فائنل کو کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ کو پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہونے والے کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دوسرا مرحلہ نومبر 2018ء تک مکمل ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy