نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

لاہور (یواین پی)نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی گئی ۔پنجاب اسمبلی میں قرار داد تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتا ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کو فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے بار بار حکمران خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog