نیا اسٹیج ڈرامہ” اسٹیشن “تھیٹر کی رونقیں پھر سے بحال کردیگا ہدایتکارو رائٹرزاہد شاہ

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف پروڈیوسر ،ہدایتکارو رائٹرزاہد شاہ نے کہا ہے کہ فلاحی ڈراموں کے زریعے تھیٹر وں کی سرگرمیاں بحال کرنے میں زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نیا اسٹیج ڈرامہ” اسٹیشن “تھیٹر کی رونقیں پھر سے بحال کردیگا۔ ہمارے تمام تر ڈرامے فلاحی ثابت ہوئے اور تاریخ گواہ ہے کہ زیڈ بی آرٹ کے بینرتلے بننے والے تمام ڈراموں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ہم تمام شائقین اوراسٹیج فنکاروں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ 2018 اسٹیج ڈراموں کی رونقیں لوٹانے کا سال ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔اس موقع علم وادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم معیاری اسٹیج ڈراموں کو بنانے کی شہرت رکھتے ہیں،زیڈ بی آرٹ کے بینر تلے بننے والے مشہور اسٹیج ڈرامے جن میں” امن کا چھکا” آج کا ہیرو کون “بکرا بدتمیز”بیٹی رانی”پیاری ماں”اور عید کا چاند جیسے دیگر ڈراموں کی وجہ سے تھیٹروں کی رونقیں بحال ہوئی، یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے ڈرامے دیکھنے والوں کا کھڑکی توڑ رش تمام ڈراموں سے کہیں زیادہ ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیج ڈراموں کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔آج پاکستان میں تھیٹروں میں کام کرنے والے عظیم فنکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے تھیٹروں میں ہونے والی ویرانیوں نے ان کے گھروں کے چولہے بجھادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے حیائی اور لچر پن کے ڈراموں نے شائقین کو اسٹیج ڈراموں سے دورکردیاہے ،زیڈ بی آرٹ پروڈکشن نے ہمیشہ فلاحی ڈراموں کے زریعے شائقین کی توجہ حاصل کی ہے کیونکہ ہم نے کبھی نفع یا نقصان کا نہیں سوچا ہمارا مقصد فنکاروں کے مسائل کو دورکرنا اور عوام کو پھر سے تھیٹر کی جانب لیکر آنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog