وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے لندن میں اہم ملاقات،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

لندن (یواین پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ ترکی سے لندن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ۔اس موقع پر حسن نواز اور مریم نوازبھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقا ت سے قبل حسن نواز کے دفتر کے باہر نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے؟ جس پر نوازشریف مسکرادیئے اور جواب دیئے بنا چلے گئے۔تھوڑی ہی دیر بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی حسن نواز کے دفتر پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں نے ان سے سوالات کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت مکمل نہ کرنے والی بات ایازصادق کی ذاتی رائے ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، خطرات ہمیشہ رہتے ہیں اور جب سے پاکستان بنا ہے جمہوریت کو خطرات ہیں لیکن فکر نہ کریں۔وہاں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، الیکشن جیت کر ان کی جماعت دوبارہ حکومت بنائے گی۔لیگی اراکین کے استعفوں کے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کے پاس کوئی استعفیٰ نہیں پہنچا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes