دشمن ایل او سی پر اشتعال انگیز سے دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 674)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل اوسی پربھارت کی اشتعال انگیزی بڑھ گئی،دشمن دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹاناچاہتاہے،پریس بریفنگ دیتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے 52شہری شہیدہوچکے ہیں، گزشتہ سال انڈیا نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما کیا،تحقیقات سے پتا چلا بھارتی دعویٰ جھوٹ تھا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے ،دشمن نہیں چاہتاکہ ہماری توجہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرمرکوزرہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی جدوجہدمیں تیزی آئی ہے،بہادر کشمیریوں کو بھارت 70سال کے دوران نہیں دبا سکا،25 دسمبرکوبھارتی میڈیا نے 10 فوجیوں کی دراندازی کاڈرامہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog