جس طر ح میں نے ،،ٹرگئے سجن میرے ،،غزل گائی کوئی اور گا کر دیکھائے:عون عباس

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف گلو کار عون عباس کا فو ک گلو کاروں کو چیلنج۔تفصیلات کے مطابق عون عباس کی غزل ،،ٹر گئے سجن میرے ،،کی ویڈیوز بھی تیار ہوگئی جو بہت جلد پوری دنیا میں ریلیز ہو گی، اس ویڈیوز میں عون عباس کے ساتھ پاکستان کی معروف ماڈل زویہ بلوچ نے ماڈلنگ کی ہے ،یواین پی کے مطابق گلو کار عون عباس کا کہنا ہے کہ میرا تمام فوگ گلو کاروں کو چیلنج ہے کہ جس طر ح میں نے ،،ٹرگئے سجن میرے ،،غزل گائی کوئی اور گا کر دیکھائے،عون عباس نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا اس غزل کی موسیقی میرے والد ارشاد حسین نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے شاعرعمران ملک اور ویڈیو ڈائریکٹر بلال جا ن ہیں ،انہو ں نے کہا کہ میری یہ غزل میرے چاہنے والوں کیلئے نئے سال کا خاص تحفہ ہے جو بہت جلد پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题