کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کیا جائے۔ ردا عاصم

Published on January 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

لاہور (زکیر احمد بھٹی) ٹی وی فلم کی اداکارہ ردا عاصم نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس دن کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری درحقیقت بھارت کا یوم جمہوریت نہیں بلکہ وہ سیاہ دن ہے جس کی آڑ میں بھارت نے اپنی آمریت اور جبرو استبدار کے زور پر سوا کروڑ کشمیریوں کو زبردستی غلام بنانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھارت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر دبائو ڈالیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق آزادی کو تسلیم کیا جائے تاکہ برصغیر کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ انسانوں کی ہلاکت والا ایٹمی جنگ کا باب بند ہو اور خوشحالی و امن کا نیا باب تحریر ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题