پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن پر نیب کا بڑا فیصلہ،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی اختر گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیراکے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قواعد کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گذشتہ چار سالوں میں سپورٹس بورڈ کے مختلف شعبوں اور نئے منصوبوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز کومالی گرانٹس، کھلاڑیوں کی عملی ٹریننگ کی بجائے کاغذی کیپمس ، وزراء سیکرٹریز اور ڈی جی کے بیرون ملک دوروں پر فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔نیب اعلامیے کے مطابق سپورٹس بورڈ میں خلاف قواعد، تقرریاں اور کھیلوں کے سامان کی خریداری کے نام پر جاری فنڈز میں گھپلے کیے گئے۔اعلامیہ کے مطابق چئیرمین نیب نے بلوچستان اسمبلی کی رکن انیتہ عرفان کی طرف سے کرسچئین ویلفئیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ مسیح برادری کے غیر مستحق افراد کو دینے کی شکایات پر انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔دوسری طرف چیئرمین نیب نے اپنے دفتر میں کرپشن سے متعلق عوامی شکایات بھی سنیں اور شکایات کنندگان کو یقینی دہانی کرائی کہ ان کی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes