آزاد کشمیر کے عوام محض سیاسی نعرہ بنانے کی بجائے اس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ڈاکٹر انصر ابدالی 

Published on February 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی وامید واراسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی نے کشمیر کونسل کا خاتمہ پی ٹی آئی اور بیرسٹر سلطان کا دیرینہ مؤقف آزاد کشمیر کی عوام جلد خاتمہ چاہتی ہے ۔ بیرسٹر سلطان اول روز سے ایکٹ 74ء میں ترمیم و کونسل کے خاتمے کی بات کرتے رہے ۔ آزاد کشمیر کی عوام خطہ کو اختیارات منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کو باوقار اور اسٹیٹس کی حامل ریاست بنتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔آزاد کشمیر کے عوام محض سیاسی نعرہ بنانے کی بجائے اس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر آزاد کشمیر کی عوام سڑکوں پر آئے گی اور انے حق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی ۔ کشمیر کونسل کو ہر دور کے وزیر امور کشمیر نے ہمیشہ لوٹ مار ، کرپشن ، منصوبوں کی بندر بانٹ کا گڑھ بنایا اور نیچے سے اوپر تک کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے ۔ وفاقی حکومتیں کشمیر کونسل اور وزارت امور کشمیر کو ہمیشہ دھاندلی اور اپنے من پسند ایجنڈے کے لیے استعمال کرتی رہیں جس کی بڑی مثال گذشتہ انتخابات میں لیگی امیدواروں میں اربوں کی بندر بانٹ کی گئی ۔ لائن آف کنٹرول سے منسلک حلقہ اور علاقے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم اور ایل او سی پر گولہ باری کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ معصوم ایان شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ۔پوری کشمیری قوم معصوموں کا نشانہ بنانے پر بھارت سے شدید احتجاج اور بزدلانہ کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے ۔ وفاقی اور آزاد حکومت نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے بڑے دعوے کیے لیکن ایل او سی پر نہ بنکرز بنے اور نہ ہی سڑکوں کی حالت درست ہو سکی ۔ ایل او سے ملحقہ تمام سڑکیں سفر کے لیے بدترین ہو چکی ہیں لیکن حکومتوں کا کام سوائے جھوٹے وعدوں اور تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ زخمیوں کو صحت کی بنیادی ضرورت اور ضروری سرجری تک کے لیے میرپور اور کوٹلی کا رخ کرنا پڑتا ہے جو طویل سفر جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے ۔ عوام کو مزید بے وقوف بنانے کا عمل بند ہونا چاہئے ۔ مظفرآباد میں بیٹھے وزیر اعظم اور وزراء اپنے وعدوں پر عملد رآمد کرتے ہوئے ایل او سی کی عوام کو سڑکوں ، صحت اور حفاظتی سہولتیں فراہم کریں ۔ حلقہ کھوئی رٹہ کی عوام ایل او سی پر سخت ترین حالات سے گزر رہی ہیں لیکن یہاں کے ایم ایل اے اور حکومت اپنے وعدوں کو ہی بھول بیٹھے ہیں ۔ الیکشن میں عوام کو ائیر ایمبولینسز ، کنکریٹ کے بنکرز اور جدید صحت کی سہولتیں دینے کے دعوے کرنے والے دو سال میں کسی جگہ پر ایک ایمبولینس نہ دے سکے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے اہلکار اپنے کرپٹ لیڈر میاں نواز شریف کی روش پر چلتے ہوئے جھوٹے وعدوں اور دعووں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن عوام با شعور ہیں ۔ حکومتی کارکردگی صرف اخباری بیانات اور جلسوں میں اعلانات تک محدود ہے ۔ حکومت کی بدترین کارکردگی کے خلاف 28فروری کے مارچ کو کامیاب بنائیں گے ۔ آزاد کشمیر کی عوام 28فروری کو اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں بھرپور مارچ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹر ی وامید واراسمبلی ڈاکٹر انصر ابدالی نے پی ٹی آئی کارکنا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے شہید ایان علی کے جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں گھر میں تعزیت کے لیے حاضر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ اور کھوکھلے نعروں سے ٹرخانے کی کوشش کی ۔ عوام سابقہ دور حکومت کی بدترین کرپشن ، لوٹ مار سے تنگ تھے اور موجودہ حکومت کے احتساب کے دعووں کی طرف دیکھ رہے تھے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوٹ مار پر سمجھوتہ کیا اور اسی ڈگر پر چلنا شروع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی خاطر ہر سطح پر جنگ کریں گے ۔ ایل او سی کے متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ فاروق حیدر انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے خاتمے اور ایکٹ 74ء میں ترمیم ن لیگ کی بظاہر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے لیکن ہم یہ علی الاعلان کہتے ہیں کہ ان اعلانات پر فوری عمل کرتے ہوئے اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کیے جائیں بصورت دیگر بیرسٹر سلطاجن کی قیادت میں عوام سڑکوں پر آئیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes