امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کا فیصلہ باعث تشویش ہے: ترکی

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

انقرہ (یواین پی )ترکی نے کہا ہے کہ امریکا کا مئی میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کے مترداف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے کہاکہ ایسا کر کے امریکا امن عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے جاری کیے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلہ تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل میں اپنی ایمبیسی رواں برس مئی میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题