ن لیگ کیلئے بڑا اپ سیٹ ۔۔۔پنجاب کی جنرل نشست سے پی ٹی آئی کے چوہدری سرور کامیاب

Published on March 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments


میں تمام افراد کا شکریہ اداکر چاہتاہوں اور اللہ مجھے ہمت دے اور میں پاکستان کی عوام کی خدمت کر سکوں؛چوہدری سرور
لاہور (یوا ین پی)پنجاب سے سینیٹ کی تمام نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں ن لیگ کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرناپڑاہے کیونکہ ن لیگ کا کلین سویپ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیاہے اور ایک سیٹ چوہدری سرور جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 11 سیٹیں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے حاصل کیں جبکہ ایک سیٹ چوہدری سرور حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس پر چوہدری سرور کا کہناتھا کہ میں تمام افراد کا شکریہ اداکر چاہتاہوں اور اللہ مجھے ہمت دے اور میں پاکستان کی عوام کی خدمت کر سکوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes