ننھےپاکستانی کی شہرت بھارت پہنچ گئی،سلمان خان مداح ہوگئے

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ننھے پاکستانی گلوکار عرشان کی شہرت سرحد عبور کرتے ہوئے بھارت تک پہنچ گئی، جہاں معروف اداکار سلمان خان بھی ننھے گلوکار کی آواز کے مداح ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے فین بچی پر ننھے عرشان نعیم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ بالی ووڈ دبنگ خان نے اپنے ٹوئٹر فین کلب پیچ پر پاکستان کے ننھے فنکار عرشمان نعیم کی نہ صرف تعریف کی بلکہ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اپنی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے ،کے گانے ’دل دیاں گلاں‘پر لٹل اسٹار کی گانا گاتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہے ضرور دیکھیں۔ پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ عرشمان نعیم نے کچھ عرصہ قبل دل دیاں گلاں گانا گایا تھاجس کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، بلکہ سرحد کے اس پار تک پہنچ گئی اور وہ راتوں رات دنیا کا لٹل اسٹار بن گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题