رائیونڈپیلس کے شہنشاہ کوغریبوں سے کوئی ہمدردی نہیں ۔سرفراز نیازی

Published on January 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

\"Sarfraz
لاہور ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ کئی بارکہا تھا تخت لاہوروالے پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے ڈرسے بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔عوام اپنے قائدعمران خان کواقتداراورقومی لٹیروں کوکٹہرے میں دیکھناچاہتے ہیں۔ حکمران خاندان والے سعودیہ اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں اپنے ناجائز اثاثوں کاحساب دیں۔ رائیونڈپیلس کے شہنشاہ کوغریبوں سے کوئی ہمدردی نہیں ،پسماندگی کی آگ میں جلنے والے عوام کے زخموں کامرہم قائدجمہوریت عمران خان کے پاس ہے۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا ، خیبرپختونخواہ حکومت کی مجموعی کارکردگی پنجاب حکومت کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام کو ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی ، قومی وسائل پرقابض سرمایہ دارسیاستدانوں اوراپنے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے عمران خان کے سواکسی پراعتماد نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کابنیادی مقصد پاکستان کے عوام کوسرمایہ دارسیاستدانوں اوروڈیروں کے استحصال سے بچانااورانہیں اقتدارمیں شریک کرناہے۔ اقتدار کیلئے میثاق جمہوریت کرنے والوں نے جمہوریت کومذاق بنادیا۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کومذاق جمہوریت بنانے کے بعد میثاق پاکستان کاڈھونگ عوام کوبیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعظم کانام نہادقومی ایجنڈا پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔اگلی باری کس کی ہے اس بات کافیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے ، نوازشریف نے تیسری باری کے انتظار میں اورپنجاب حکومت بچانے کیلئے زرداری حکومت کوباربارسہارادیاتھا ۔فرینڈلی اپوزیشن اورحکومت کے درمیان نوراکشتی نے ملک وقوم کوبدامنی ،بھوک ،مہنگائی ،کشت وخون ،منافرت اورنفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog