سنی جماعتوں کو متحد کرنے کی ہماری کاوشوں کونقصان پہنچانے کیلئے میرے خلاف جھوٹاپروپیگنڈا کیاگیا ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی 

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ اورصوفیاء کرام کی تمام سنی جماعتوں کو متحد کرنے کی ہماری کاوشوں کونقصان پہنچانے کیلئے میرے خلاف جھوٹاپروپیگنڈا کیاگیا کیونکہ ہم کئی سالوں سے پرامن سنی مذہبی جماعتوں کومتحدکرنے کیلئے شب وروز کاوشیں کررہے ہیں تاکہ اقوام عالم میں پاکستان اوراسلام کے امیج کوبہترکیاجاسکے،اس تمام صورتحال کودیکھتے ہوئے حاسدین،مخالفین اورشرپسند عناصرنے میرے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت اورجھوٹا پروپیگنڈاشروع کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم تو آج بھی تمام مکاتب فکرکے لوگوں کودعوت دے رہے ہیں کہ اگر ہماری کوئی بات آپ کو سمجھ نہیں آتی توہمارے پاس آئیں ہم آپ کی تسلی کرادیں گے ،ان سب حقائق کوجاننے اوردعوت حق دینے کے بعد بھی اگرپھر بھی کوئی اپنی غلط حرکات سے بازنہیں آتا توہم ایسے شرپسند عناصرکیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کاحق رکھتے ہیں،اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام متعلقہ حکومتی ادارے ایسے شرپسندوں کی شرپسندانہ سرگرمیوں کافوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی کریں تاکہ ملک کو مزید کسی سنگین مسئلے سے دوچارہونے سے بچایا جاسکے۔فرزند اکبرصاحبزادہ شبیر احمدصدیقی ،پیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر سید احمد ندیم نقشبندی ،پیر احسان الحق نقشبندی ،پیر افتخار احمد نقشبندی ،پروفیسر حافظ محمد نظیف چشتی صابری (پی ایچ ڈی )،پیر لیاقت علی نقشبندی ،پیر مختار احمد نقشبندی ،مفتی محمد بلال نورانی اورعلامہ قاری محمد حنیف نقشبندی نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 1980ء سے صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات اللّٰہ و رسولﷺاورآپ کے تمام محبوبوں سے والہانہ عشق و محبت اور ادب کا درس دے رہی ہیں،آپ کی بے لوث روحانی اورفلاحی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کثیر تعداد میں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں،آپکی تعلیمات فرقہ واریت، دہشت گردی کے خاتمے اور تمام مخلوقات سے حسن سلوک اور فلاح انسانیت کا درس دے رہی ہیں،حرمتِ رسولﷺ اور تحفظ ناموس رسالتﷺ پر آپکی خدمات سوشل، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں،کیونکہ آپ ایک سچے عاشق رسولﷺ، اسلام اور پاکستان کے عظیم خیر خواہ ہیں، آپ جیسی ہستی کے بارے میں من گھڑت پروپیگنڈے سے اسلام،پاکستان اور روحانیت کو نقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے، سینکڑوں علماء و مشائخ ،لاکھوں مریدین وعقیدمندان میں شدید غم غصہ بھی پیدا ہوااورمذہبی جذبات بھی مجروع ہوئے ہیں،حاسدین و مخالفین اہل سنت و جماعت اور اولیاء اللّٰہ سے محبت رکھنے والوں میں تفرقہ بازی ، فتنہ و فساد اور خون ریزی کروانا چاہتے ہیں اورپھر آپ کی تعلیمات اورفیض وکرم سے لاکھوں مردوخواتین کے دل اللہ کے ذکراورصوم وصلوٰۃ کے پابند ہوچکے ہیں، آپ کی زیرسرپرستی تمام تنظیمات گزشتہ 4دہائیوں سے دین اسلام ،پاکستان اورمخلوق خداکی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes