پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شہباز شریف

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

کراچی(یو این پی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے کراچی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے بجٹ میں سے اربوں روپے ہڑپ کر لیے گئے۔ دورہ کراچی اور اس سے قبل پشاور کے دورے کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف ان کا غم و غصہ اور بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر انھیں موقع ملا تو وہ نا صرف کراچی میں پانی کا بحران حل کریں گے بلکہ دیگر مسائل کو بھی حل کری کے دکھائیں گے۔اپنے دورہ کراچی کے دوران شہباز شریف نے ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ اور اے این پی رہنما شاہی سید سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم سے بات کی ہے، کراچی کو رمضان المبارک میں بجلی ملنی چاہیے۔شہباز شریف ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پہنچے جہاں ان کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی جس میں دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں کے تھری، کے فور اور گرین لائن سمیت کراچی کے منصوبوں اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں بجلی بحران پر وزیرِاعظم سے بات کی ہے، رمضان المبارک میں کراچی کی عوام کو بجلی کی سہولت ملنا چاہیے۔بعد ازاں وہ مردان ہاؤس بھی پہنچے اور اے این پی رہنما شاہی سید سے ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题