نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد ماحول ناسازگار اور الیکشن جیتنا مشکل ہو گیا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کے شہبازشریف سے شکوے

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب او رصدر ن لیگ میاں شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے نوازشریف کے متنازعہ بیان پرتحفظات کااظہار کردیا،ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محاذآرائی سے اجتناب کرتے ہوئے الیکشن لڑنااورجیتناچاہئے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے بیان کے بعدماحول کافی ناسازگارہوگیا،پارٹی قیادت کوہماری آوازسنناہوگی،بعض ارکان نے شہبازشریف سے تمام صورتحال میں مداخلت کی درخواست کی اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیاان کا کہناتھا کہ میاں صاحب کو شہبازشریف کو پہلے ہی پارٹی صدر بنا دینا چاہئے تھا۔انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں مشکلات ہوسکتی ہیں،رہنمائی فرمائیں،ایسے حالات میں کیاکریں۔صدر ن لیگ نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کے تحفظات نوازشریف تک پہنچاؤں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy