نواب آف بہاولپور پی ٹی آئی میں شامل ، پارٹی بھی ضم

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور: (یواین پی) نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔عمران خان کی جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی اور ان کے بیٹے بہاول عباسی سے ملاقات۔ تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑی کامیابی ملی جب نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا۔ نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy