نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس

Published on June 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

منڈی بہاؤالدین(یواین پی) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے عید کا دوسرا روز اپنے آبائی علاقے منڈی بہاؤ الدین میں گزارا، اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا اور بس ہوسٹس کے قتل میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت کا بنیادی کردار شفاف الیکشن کا انعقاد ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہے۔ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب بھرسے اسپتالوں سےمتعلق شکایات مل رہی ہیں، نگراں حکومت کے پاس وقت کم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو چیک کیا جارہاہے، جہاں ممکن ہے وہاں سہولیات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منڈی بہاؤالدین کی زیر تعمیر عمارت کو فوری مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فنڈنگ کی کمی پوری کی جائےگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes