قمر اسلام کی گرفتاری نیب کی جانبداری ہے،راناثناء اللہ 

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری نیب کی جانبداری ہے قمر السلام دیانتدار آدمی ہیں۔ چوہدری نثار کو سہولیات پہنچانے کے لئے قمر اسلام کی گرفتاری عمل میں آئی۔ عام تاثر ہے کہ چوہدری نثار اسٹبلیشمنٹ کے نزدیک رہا ہے۔ جاوید ہاشمی بڑے سیاستدان ہیں ملتان میں جاوید ہاشمی کی ایڈجسمنٹ نہ ہو سکی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قمرا سلام ایک عرصے سے ن لیگ میں ہیں وہ ایک دیانتدار اور شریف آدمی ہیں ان کے خلاف نیب میں انکوائری کرنا قابل افسوس بات ہے۔ قمراسلام کی گرفتاری نیب کی جانبداری ہے ۔ چوہدری نثار کو سہولیات پہنچانے کے لئے قمر اسلام کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری الیکشن کو بری طرح متاثر کرے گا اور الیکشن کو متنازعہ بنائے گا۔ چوہدری نثار علی خان ایک عرصے تک ن لیگ کے ساتھ رہے ہیں لیکن یہ ایک عام تاثر ہے کہ چوہدری نثار اسٹبلیشمنٹ کے نزدیک رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر بات پھیلائی گئی کہ ایل ڈی اے چےئر مین کو گرفتاری سے نواز شریف اور شہباز شریف کے کرپشن کے مزید ثبوت ملیں گے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر وہ ثبوت کہاں گئے احد چیمہ کی گرفتاری کسی کو وضاحت ہی نہیں بنتی انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ ن لیگ کی پارلیمانی بورڈ کو سو نپا گیا ہے جب ن لیگ کا صدر ٹکٹ لینے کے لئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو دیتا ہے تو چوہدری نثار کو کیا مسئلہ ہے پارٹی نے ایک حکمت عملی بنائی ہے تو سب کو اس پر عمل کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے میں پارٹی کا دو رائے تھا شہباز شریف چاہتا تھا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ ملے لیکن پارٹی کی اکثریت نے مخالفت کی رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر جاوید ہاشمی کے لئے عزت کا مقام ہے لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں ملتان میں پارٹی کیفعالیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا جاوید ہاشمی بڑے سیاستدان ہے اور ن لیگ کے لئے ان کی بڑی قربانیاں ہیں ملتان میں جاوید ہاشمی کی ایڈجسمنٹ نہ ہو سکی 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes