پریتی زنٹا کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

Published on August 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

لاہور ( یواین پی) پریتی زنٹا فلم ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کر کے کیا۔فلم ’ دل سے‘ سے مقبول ہونے والی بالی وڈ اداکار پریتی زنٹا 10 برس بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ پریتی نے لکھا، ’سپنا دوبے کی ’بھائی جی سپر ہٹ‘ کے ساتھ 19 اکتوبر کو بڑی اسکرین پر واپسی ہو گی‘۔’بھائی جی سپر ہٹ‘ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے، جس میں وہ سپنا دوبے کا مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شادی ایک گینگسٹر سے کرادی جائے گی۔فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکار سنی دیول ادا کریں گے جب کہ معاون کردار میں ارشد وارثی، شریاس تلپاڑے اور اداکارہ امیشا پٹیل نظر آئیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes