نوکنڈی: تفتان رائفلز کے زیراہتمام یوم دفاع جوش و خروش سے منایا گیا

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments


چھ ستمبر جرت مند فوج کی قربانیوں کا یاد دلاتا ہے۔ میجر محمد آصف
نوکنڈی(یواین پی)تفتان رائفلز ہیڈ کوارٹر میں ایف سی کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص میجر سہیل خان اور میجر محمدآصف تھے۔ پروگرام میں علاقے کے معتبرین سردار محمد اسحاق محمدزئی،سردار امان اللہ کبدانی،حاجی عبدالباری حسنی، تحصیلدار نوکنڈی خداد مندائی و دیگر شریک تھے۔ پررونق تقریب میں ایف سی پبلک سکول کے طلباء و طالبات نے تقاریر،ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے خوب داد وصول کی۔اس موقع پہ میجر محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کی جانب سے وطن عزیز پاکستان پر حملہ کیا، پاک افواج نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے پاک سرزمین کے ایک ایک انچ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ،1965کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بنایا اور دنیا کو یہ بتلا یا اور ثابت کر دکھایا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ جنگ ستمبر میں بھی قوم کے بہادر سپوتوں نے جان کے نذرانے پیش کیے۔ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ا س دن کو یوم دفاع کے طور پر پاکستانی قوم مناتی ہے۔پاک فوج کی قربانیوں کو یا کرنا اور انکی یاد میں پروگرام منعقد کرنا ہماری زمہ داری ہے۔ کیونکہ انہوں نے عوام اور اس ملک کی خاطر جانوں کا نظر پیش کیا۔ بعدازاں بہترین کارکردگی پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور متعبرین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog