ملک و ملت کی بقاء و سلامتی حُب الوطنی سے مشروط ہے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی):یومِ دفاعِ پاکستان تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اسلاف کے درخشندہ کارناموں کو نئی نسل تک پہنچانے کا نام ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،شاعر،سماجی کارکن،گولڈمیڈلسٹ صحافی،جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی نے یومِ دفاعِ پاکستان پر اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ایس۔اے۔صہبائی نے ملک و ملت کی بقاء و سلامتی کو حُب الوطنی سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارضِ پاکستان ہی ہماری شناخت ہے۔دنیا کے کسی کونے میں چلے جائیں،ہماری پہچان پاکستانی ہی رہے گی۔پاکستانی عوام بالخصوص میڈیا کا مثبت کردار دنیا میں پاکستان کو مثالی انداز میں پیش کر سکتا ہے۔پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ دہشتگردی کے سخت خلاف ہیں۔عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمیں کرپشن اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی نسلوں اور روشن پاکستان کی بقاء کے لیے اپنی نوجوان نسل کو مثبت میڈیا کے فروغ سے زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت سے باہر نکالا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes