اداکارہ و گلوکارہ سحر علی اردوفلم ’’سب سے بڑا ہیرو ‘‘بنائیں گی

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

فلم کی کاسٹ میں بابر علی،سعود،شفقت چیمہ،کمال خان،پروان ،آفرین شہزاد شامل
کراچی (یواین پی )اداکارہ و گلوکارہ سحر علی اردوفلم ’’سب سے بڑا ہیرو ‘‘بنائیں گی فلم کی ہدایات خرم شہزاد دیں گے فلم کی عکسبندی کراچی،لاہور ، اسلام آباد اور آزاد کشمیرکے سر سبزو شاداب مقامات پہ کی جائے گی اردو فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی واضح رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سحر علی مختلف ٹی وی ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کر چکی ہیں جبکہ مذکورہ فلم میں ایک اہم رول کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا بھی جادو جگائیں گی فلم کی کاسٹ میں بابر علی،سعود،شفقت چیمہ،کمال خان،پروان ،آفرین شہزاد،خرم شہزاد، صائمہ حسنین شامل ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme