ملک کو لوٹنے والوں نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے لا کھڑا کیا ہے اعجاز عالم

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

اوکاڑہ کینٹ( یواین پی) صوبا ئی وزیر برائے ا نسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ نوا ز شریف ،مریم ا ور صفدر کی ضمانت پر رہا ئی ہوئی ہے تحریک اِنصاف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ا ور کر تے ہیں ہم عدالتوں کے ہر فیصلے کو سر کا تا ج سمجھتے ہیں تحریک اِنصاف کی حکومت کسی نے بھی ملک کا پیسہ لو ٹا ہوگا اللہ کے کرم سے وآپس لیکر آئیں گے عمران خان ملک کاو احد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قیمتی گا ڑیوں کی نیلامی کے لیے ما ر کیٹ میں پیش کی گئی ہیں ملک کو لوٹنے والوں ملک کو تبا ہی کے دہا نے لا کھڑا کیا ہے نمائندہ یواین پی راؤ اکرام ربانی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ہماری حکومت نے پولیس اصلاحلات کے لیے جو طریقہ کا رواضح کیا ہے اس میں پنجاب کے تمام تھانوں کوکمپوٹرائزڈکرکے تھانوں کے گیٹ پر بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کی جارہی ہے جس کے تحت تھانوں میں داخل ہونے والے شخص کو تھانہ کے اندرجانے کی وجوہات بھی ساتھ درج کرنا ہو گی خواتین کے لیے تھانوں کے مرکزی گیٹ پر خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات رہے گی جو تھانہ میں آنے والی تمام خواتین سے ریکارڈ حاصل کرکے ایسے آ ن لائن درج کرے گی ابتدائی رپورٹ پر کیسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا گرفتاری کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے تفتیش کے بعد باقاعدہ وارنٹ گرفتاری حاصل کیا جائے گا اسی طرح گھروں کی تلاشی کے لیے بھی باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ کو لازمی قرار دیا جارہاہے اور کسی بھی فرضی وقوعہ جات کے مقدمہ میں کسی بے گناہ کی بعد از تفتیش گرفتاری پروہی جرم مزکورہ تفتیشی افسر پر لگے گا اسلحہ منشیات برآمدگی کی فرضی کارگزاری دکھانے والے پولیس ملازم کو یسی کیس میں چلان کیا جائے گا مقدمہ کی تفتیش کو 14دن کے اندر مکمل کرنا لازم قرار دیا جارہا ہے ۔تھانہ میں ایک سینئر انسپکٹر اور اس کے نیچے دو سب انسپیکٹر بطور ایس ایچ او تعینات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہماری پوری کوشش ہو گی کے ہر کسی کو سستا اور بروقت انصاف ملے۔ کیسی قسم کی کرپشن اور بدعنونی برداشت نہیں کی جائے گی کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا نو جوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فرہم کی جائے گی میں اپنے شہر کے لیے دن رات ایک کر دوں گااور میرے دروازے اوکاڑہ کے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes