رانا مشہود کا بیان، ن لیگ نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رانا مشہود کی جانب سے اداروں کے ساتھ معاملات طے پانے کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن نے اپنے رہنما رانا مشہود کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ بیان سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تمام معاملے سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ رانا مشہود کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تبدیل ہونے جا رہی ہے، اگلے وزیرِاعلیٰ میاں حمزہ شہباز ہی ہونگے۔انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا معاملات کو درست کرنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے، وہ ہمیشہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے رانا مشہود کے بیان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان ذاتی ہے، شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کی حکومت کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اسے ڈیلیور کرے، ہمیں اپوزیشن کا کردار ملا ہے تو ہم یہ کردار ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملکی اداروں کو متنازع بنانے کا کسی کو کوئی حق نہیں، ملکی ادارے کسی جماعت کے نہیں بلکہ آئین اور ریاست پاکستان کے پابند ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes