یتیم ،غریب اور مسکین طلباء و طالبات کے لیے 42 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کا اعلان

Published on November 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

 طلباء و طالبات میں سے اکثر کروڑ پتی ماں باپ کے بچوں کے نام شامل، یتیم اور غریب مکمل نظر انداز 
ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ) ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کی جانب سے یتیم ،غریب اور مسکین طلباء و طالبات کے لیے 42 لاکھ روپے کے چیک 72طالبات میں اور 108 طلباء میں تقسیم، 180 طلباء و طالبات میں سے اکثر کروڑ پتی ماں باپ کے بچوں کے نام شامل، یتیم اور غریبوں کو مکمل طور نظر انداز کردیا گیا،A-1 پوزیشن لینے والے یتیم و غریب طلباء و طالبات کے نام شامل نہ ہوسکے، لسٹ میں ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کے میمبران، ڈاکٹرز،پروفیسرز، زمینداروں اور سرکاری اعلیٰ عہدوں پر فائیز افسروں کے بچوں کے نام شامل، ٹھٹھہ کے مستحق بچے مایوسی کا شکار،غریب بچوں کے والدین کا نیب پاکستان سے ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ میں ہونے والے دونمبری کی انکوائری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کی جانب سے گذشتہ دن ضلع ٹھٹھہ کے یتیم ،غریب اور مسکین والدین کے بچوں کے لیے 42 لاکھ روپے کی اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ مکلی میں منقعد کی گئی ، جس میں یتیم غریب اور مسکین بچوں کے حقوق کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے ٹھٹھہ ضلع کے کروڑ پتی ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کے میمبران، ڈاکٹرز،پروفیسرز، زمینداروں اور سرکاری اعلیٰ عہدوں پر فائیز افسروں کے بچوں کے نام شامل کرکے انہیں چیک دیے گئے ، اس سلسلے میں باخبر ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کی جانب سے مستحق بچوں کے ناموں کو سلیکٹ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں سندھ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر سرفراز سولنگی کو چیئرمین بناکر اس کمیٹی میں میمبران کے طور پر پرنسپل گورنمٹ بوائزڈگری کالیج ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد علی مانجھی ،میمبر ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ ایڈوکیٹ ثنااللہ سومرو،عبدالخالق سومرو،غلام رسول خشک،علی اکبر بگیاڑ،شیر علی چانڈیو اور دیگر میمبران شامل تھے ،انہوں نے سیاسی اور ذاتی بنیاد پر اعلیٰ عہدوں پر فائیز افسران کے بچوں سمیت ضلع کاونسل کے میمبران،ڈاکٹرز،پروفیسرز،بڑے زمینداروں سمیت کروڑ پتی والدین کے بچوں کے نام ڈالے گئے ہیں ،جبکہ لسٹ میں ایک ہی گھر کے 4سے 5 بچے بھی شامل کرکے یتیموں اور غریبوں کے ساتھ بے ہودا مزاق کیا گیا ہے ،جبکہ دوسری جانب ٹھٹھہ ضلع کے یتیم اور غریب شاگردوں کے والدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین کے اوپر پہلے ہی نیب پاکستان میں انکوائری چل رہی ہے اور آج ہمارے بچوں کے حق کو بھی بڑے لوگوں کے بچوں میں تقسیم کرکے ہمیں مزید احساس کمتری میں مبتلا کردیا ہے،انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ،نیب پاکستان ،وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ کے اوپر انکوئری بٹھاکر یتیموں اور غریبوں کے بچوں کے ساتھ کیے جانے والی کھلے عام دونمبری کی انکوائری کرکے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل ٹھٹھہ اور ملوث میمبران کے خلاف قانونی قدم اٹھاکر اسکالرشپ کے چیک مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کراچی زون انصار احمد کا فرسٹ سول جج منیر احمد پنھور ٹھٹھہ کے ہمراہ ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ کے اوپر چھاپہ
ٹھٹھہ( رپورٹ :حمیدچنڈ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کراچی زون انصار احمد کا فرسٹ سول جج منیر احمد پنھور ٹھٹھہ کے ہمراہ ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ کے اوپر چھاپہ،2012 میں ڈگری کالیج گھارو میں ترقیاتی کام کے نام پر 2 کروڑ 60لاکھ ایگزیکیٹو انجنیئر نظیر پلیجو،ایس ڈی او اس قریشی اور ہیڈ کلرک سیف اللہ سہتونے مل بھانٹ کر کاغذوں میں بلڈنگ کی تعمیر دکھاکر جی ایس کنسٹریکشن کے نام پر جھوٹے بل بناکر سرکاری فنڈ میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کی تھی، اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کراچی زون انصار احمدکا کہنا تھا کے ہمیں درخواست گذار غلام رسول عرف محمد ہاشم کلہوڑو کی جانب سے ایک درخواست معصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا ہے کے 2012 میں ایجوکیشن ورکس ٹھٹھہ کے ہیڈ کلرک سیف اللہ سہتو نے میری G.S کنسٹریکشن کے نام پر جھوٹی کمپنی بناکر 2کروڑ 60 لاکھ کا گورنمٹ بوائز ہائے اسکول کا ٹھیکہ اٹھایا تھا جس میں اس وقت کے ایگزیکیٹو انجنیئر نظیر پلیجو اور ایس ڈی او اس قریشی بھی برابر کے شریک تھے ،اور جس کے بعد پچلے ماہاہ 2018 میں بھی ایک بار پھر مذکورہ اسکول کا کام دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کراچی زون انصار احمد نے 2012 کا تمام رکارڈ اپنی تحویل میں لیکر اپنے ساتھ لیکر چلے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes