بلوچستان میں سردی کی لہر کے ساتھ ہی خانہ بدوشوں کے ٹھکانے بدل گئے

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان میں موسم کے بدلتے ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے والے خانہ بدوشوں نے شمالی بلوچستان کے سرد علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب کوچ کرنا شروع کردیا موسم بدلا توخانہ بدوشوں کے ٹھکانے بھی تبدیل ہونے لگے،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کے بعد افغان خانہ بدوش خاندان اپنے مال مویشیوں کے ساتھ گرم علاقوں کی طرف کوچ کرنے لگے ، ان میں بارہ سالہ تاج محمد بھی ہے، جو سات دن میں پشین کے سرحدی علاقے سے چالیس کلومیٹر کی پیدل مسافت طے کرکے کوئٹہ پہنچا ہے۔ تاج محمد کا کہنا ہے کہ میں راستے میں جانوروں کو سنبھالتا ہوں،ان کو پانی پلاتا ہوں،زندگی گزررہی ہے،کچھ مہینے یہاں اور کچھ مہینےوہاں رہتے ہیں۔تاج محمد کے چچا سرور خان کا کہنا ہے وہ فطرت سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ، قسمت جہاں لے جائے وہیں عارضی ٹھکانہ بنا لیتے ہیں۔تاج محمد نے کہا کہ ساری زندگی سفر ہی سفر ہے ، اب سوئی کی طرف جارہے ہیں ، چارپانچ مہینے وہاں رہیں گے ، پھر واپس پشین کی طرف آئیں گے۔سارا سال سفر میں رہنے والے خانہ بدوش کہتے ہیں جہاں وافر مقدر میں پانی اور جانوروں کے لیے سارا سال سفر میں رہنے والے خانہ بدوش کہتے ہیں جہاں وافر مقدر میں پانی اور جانوروں کے لیے خوراک میسر ہووہاں چند ماہ قیام کرلیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes