معروف فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ کے ہوم ورک کے لئے سرگرم 

Published on November 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

منی لانڈرنگ،جرائم اور کرپشن جیسے ہاٹ ایشو پہ بننے والی فلم کیلئے ملکی و غیر ملکی فنکاروں کاچناؤہوگا
لاہور(یواین پی) معروف فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجدان دنوں المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے والی اردو فلم ’’سب مایا ہے‘‘ کے ہوم ورک کے لئے سرگرم ہیں انہوں نے گزشتہ روز فلم کی عکس بندی کے لئے لوکیشن دیکھنے دیپالپور،حویلی لکھا کا دورہ کیا اوربعد ازاں شیخ العالم حضرت بابا فریدالددین مسعودگنج شکر کے مزار شریف پہ حاضری دینے پاکپتن گئے ’’سب مایاہے‘‘ منی لانڈرنگ،جرائم اور کرپشن جیسے ہاٹ ایشو کو مد نظر رکھ کر بنائی جا رہی ہے فلم کی کاسٹ میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کا چناؤ کیا جائے گا ’’سب مایا ہے‘‘ کے میوزک ڈائریکٹر سہیل رانا ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر نعیم راول اور سہیل رانا ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy