اسلام آباد میں پہلی بار خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Published on November 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواجہ سرا کو تاریخ میں پہلی بار لائسنس جاری کر دیا۔ خواجہ سرا نے لائسنس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے رجوع کیا تھا۔ خواجہ سرا پاکستانی شہری ہیں، ان کے بھی حقوق مساوی ہیں، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل محمد عامر ذوالفقار خان نے اپنے دفتر میں خواجہ سرا برادری کی رہنما علی لیلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آئندہ خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے خوش آئند قدم کے طور پر علی لیلیٰ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے تمام تر عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد لائسنس بھی جاری کیا۔دارالحکومت اسلام آباد میں کسی خواجہ سرا کو پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes