حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے،شیخ رشید

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف بردران اور فیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی۔ بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جبکہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题