جھوٹے مقدمات بناکر ہمیں پریشان کیاجارہا ہے عبدالجبار، عبدالقادرکی پریس کانفرنس

Published on December 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

جھوٹے مقدمات بناکر ہمیں پریشان کیاجارہا ہے عبدالجبار، عبدالقادرکی پریس کانفرنس
ٹھٹھہ:(حمید چنڈ) عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں تعلقہ گھوڑاباری کے شہر وڑ کے رہائشی رفیق احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے ہمارے آباواجداد پچھلے ایک سو سالوں سے وڑ شہر کے شیخ محلے گوٹھ امداد علی گورنمنٹ ہائے اسکول وڑ لے برابر میں رہائش پزیر ہیں، پچلے دنوں عبدالجبار، عبدالقادر، عبدالستار اور دیگر نے مقامی وڈیروں کے آشرواد پر پولیس کے ہمراہ ہمارے گھر کی گلی میں قبضہ کرلیا ہے، جس کی شکایت کرنے پر ہمارے اوپر حملہ کرکے ہمارے اوپر جھوٹی ایف آئی آر کٹواکر ہمیں جیل میں بند کردیا، جاکے بعد آج ہم نے اپنی ضمانت کرواکر پریس کانفرنس کی ہے، انہوں نے مزید بتایا کے ہم نے ہائے کورٹ کراچی میں بھی بٹیشن داخل کرائی ہوئی ہے مگر مقامی پولیس وڈیروں کے کہنے پر صرف ہمارے اوپر بلاجواز کاروائی کرکے ہمیں پریشان کر رہی ہے، پچھلے دنوں جوابداروں نے ہمارے گھر پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرکے چادر چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے ہماری دو عورتوں مسمات حور اور مسمات سکینہ کو شدید زخمی کردیا ہے، اور ہمیں مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں، انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ، اور اعلٰی احکام سے مطالبہ کیا ہے کے ہمارے گھر کی گلی سے قبضہ ختم کرواکر ہمارے اوپر بلاجواز حملہ اور ایف آئی آر درج کروانے والے جوابداروں کے اوپر سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
ہم دونوں بھائی بہن اپنے والد کے ساتھ خوش ہیں ردا لاشاری
ٹھٹھہ:. (حمید چنڈ) ٹھٹھہ شہر کے سرائی محلے کے رہواسی 9 سالہ ردا لاشاری عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں اپنے والد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے اس کی ماں نے اسکے والد سے علیدگی اختیار کرلی ہے، جس کے باعث اسکو اور اسکے چھوٹے بھائی اپنے والد خلیل لاشاری کے ساتھ رہتے ہیں اور انکا والد انکا بہترین خیال رکھتے ہیں اور آرمی پبلک اسکول میں پڑھا رہے ہیں، ہم دونوں بھائی بہن اپنے والد کے ساتھ خوش ہیں، بچی نے مزید کہا کے اس کی والدہ اور ماموں ہمارے والد کو جان بھوج کر پریشان کر رہے ہیں، ہمارے والد کے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے اور کورٹ میں جھوٹی درخواستیں دیکر اسکو ذہنی پریشان کر رہے ہیں اور انکو دھمکیاں دے رہے ہیں کے وہ ہم بھائی بہن کو انکے حوالے کردیں بصورت دیگر ہمارے والد کو خراب نتائیج بگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اس موقعے پر بچی کے والد نے کہا کے میری زوجہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور وہ مجھے چھورنے کے لیے خلع لینا چاہ رہی ہے، جبکہ میری بیوی پڑھی لکھی نہیں ہے اور ہمارے بچوں کی تعلیم چڑواکر صرف دینی تعلیم دلوانہ چاہتی ہے، مگر میں بچوں کو اچھی تعلیم دلوانہ چاہتا ہوں اور اپنے بچوں کی بہتر پرورش کررہا ہوں، مگر میری زوجہ اور اسکے باپ اور بھائی میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کرارہے ہیں اور مجھے مسلسل دھمکیاں دیکر پریشان کررہے ہیں، انہوں نے حکومت سندھ، چیف جسٹس ہائے کورٹ اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کے میرے بچے اپنی مرضی سے میرے پاس رہنا چاہتے ہیں اور میرے سسرال کی جانب سے میرے اوپر کیے جانے والے پریشر اور ہراسمینٹ سے مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme