اوکاڑہ ،ظالم باپ کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بیٹی قتل

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ظالم باپ نے غیرت کے نام اپنی بچی کو بے دردی سے قتل کر کے بوری میں بند کرکے کروان سٹی میں نعش پھینک دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او منصور امان کا واقعہ کا نوٹس پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر کی حدود کروان سٹی سے بوری بند لاش ملنے کا ڈراپ سین۔ باپ نے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کر ڈالا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ڈی پی او منصور امان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فرار ملزم حیدر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش باپ نے اعتراف جرم کرلیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کا کہنا تھا۔ ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes