صاف ستھرا اور ہرابھرا پاکستان بنانے کے لیے واساحیدرآباد کا پروگرام شروع نہیں ہو سکا 

Published on December 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

صاف ستھرا اور ہرابھرا پاکستان بنانے کے لیے واساحیدرآباد کا پروگرام شروع نہیں ہو سکا 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) صاف ستھرا اور ہرابھرا پاکستان بنانے کے لیے واساحیدرآباد کا پروگرام شروع نہیں ہو سکا ، نکاسی آب کے ناقص انتظامات نے صاف ستھرے شہر کو بھی گندا کردیا ، وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام ،گرین اینڈ کلین پاکستان ،کے لیے ملک گیر سطح پر کوششیں ہورہی ہیں حیدر آباد میں بھی کئی نجی تنظیموں و اداروں نے موسم سرما کی شجر کاری کی ھے اور ماحول کو صاف ستھرے رکھنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ادار ہ ترقیاتِ حیدرآباد نے بھی اس حوالہ سے پروگرام ترتیب دیا ہے اس مقصد کے لیے اس کی ذیلی ادارے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی(واسا) نے بھی گرین بیلٹس کو سنوارنے ، پودوں کو باقاعدگی سے پانی دینے اورپانی کی ٹریٹمنٹ یا ری سائیکلنگ کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس منصوبہ پر تاحال عمل نہیں ہوا ہے جب اے پی پی نے واسا کے حکام سے معلومات لیں تو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس پروگرام پر فوری عمل نہیں ہو سکا ہے ہم مساجد کو وضو اور باغات و پودوں کو پانی دینے کے لیے واٹر ری سائیکلنگ پروگرام فنڈز ملتے ہی عمل شروع کردیں گے اس کام سے ماحول بھی بہتر ہو گا اور پانی کی کمی پر بھی قابو پایا جائے گا جبکہ دوسری جانب واسا کے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے حیدرآباد کے کئی مصروف علاقوں و سڑکوں پر گندا ، کالا اور بدبو دار پانی جمع ہے جس سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ٹریفک روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ شریوں کو گزرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے حیدرآباد کی مصروف ترین شاہرا ہ اسٹیشن روڈ ، قدم گاہ مولیٰ علیؓ ، حیدر چوک ، رسالہ روڈ ، لیاقت کالونی ، ڈومنوا روڈ ، سٹی کالج کے اطراف کا علاقہ ، گرونگر ، حالی روڈ ، لطیف آباد یونٹ نمبر11,12,6,5اور9 دیگر اندرونی علاقے شامل ہیں عائشہ مسجد یونٹ نمبر6کے عقبی گیٹ کی گلی میں گذشتہ کئی ما ہ سے گٹروں کا کالا بدبو دار پانی جمع ہے جس سے نمازیوں کو شدید مشکل کا سامنا ہے ۔
چھوٹے دکانداروں ،ٹھیلوں ،پتھاروں تک انسدادتجاوزات آپریشن محدود 
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بااثرافراد کی تجاوزات اورقبضوں سے یوٹرن اختیار کرکے چھوٹے دکانداروں ،ٹھیلوں ،پتھاروں تک انسدادتجاوزات آپریشن محدود کردیا،سٹی کے علاقوں میں فوجداری روڈ،رسالہ روڈ سمیت کئی علاقوں میں دکانوں اوپر لگے بورڈز بھاری مشنری سے اکھاڑنے پر تاجرتنظیموں اورشہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی نگرانی میں ضلع بھر میں ٹریفک کی بحالی اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے 15روز مہم شروع کرنے کا فیصلہ کمشنر حیدرآبادکی زیرصدرات ڈسٹرکٹ ٹریفک منجمنٹ بورڈ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیاگیا تھا،اورتمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر زکو عملدرآمد کرانے کیلئے انچارج مقررکیاگیا تھا،سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر فراز احمد صدیقی کی سرکردگی میں سینٹ میری چوک تلک چاڑی سے کوہ نورچوک،گاڑی کھاتہ سے پولیس ہیڈکوارٹر اورالرحیم سے سول اسپتال اورلبرٹی کے اطراف اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائیاں کی تھیں اس کاروائیوں کے دوران بلدیہ عملے اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے رسالہ روڈ پر ڈی سی کمپاؤنڈ کے ساتھ قائم غیرقانونی ورکشاپس ،کھوکھرمحلے گول بلڈنگ کے اطراف موٹرسائیکل کی غیرقانونی مارکیٹ اوردرگاہ محبت شاہ بخاری کے اطراف قائم بااثرقابضین کی درجنوں غیرقانونی دکانوں اوررہائشی تعمیرات کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ دوسری طرف بھاری مشنری سے دکانوں کے اوپر لگے بورڈز کو بھاری مشنری سے اکھاڑ کردکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا ہے ،حالانکہ کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ان بورڈز کو ہٹانے کیلئے کوئی احکامات نہیں دئیے گئے تھے،اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اس غیرقانونی عمل سے دکانداروں اورشہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ،جبکہ دوسری طرف اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے شادی ہالز مالکان،سپرمارٹ،اوربااثرافراد کے غیرقانونی قبضوں اورتجاوزات کو چھوڑ کر چھوٹے دکانداروں کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے سینکڑوں نوٹس جاری کئے گئے ہیں ،جس کے بعد شہریو ں نے رضاکارانہ طور پر بھی تجاوزات ختم کرنا شروع کردیں ہیں
خصوصی بچوں کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کے قیام کی کوشش کی جائیں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ 
حیدرآباد(بیورورپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کے قیام کی کوشش کی جائیں تاکہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے بعد روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں جبکہ خصوصی بچوں کو روز گار کی فراہمی کے لیے سرکاری و نجی اداروں میں کوٹہ مختص ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مہران آرٹس کاؤنسل میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز ، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن حیدرآباد ریاض الرحمان کوریجو ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل آفتاب بوزدار سمیت خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خصوصی بچوں کے مسائل کے حل کے لیے معذوروں کی فلاح و بہبود کے تمام اداروں سے اپنا بھرپور تعان جاری رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کو اپنی صلاحیت اور قابلیت منوانے کے مواقع فراہم کیے جانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اللہ تعالی جب بھی کسی سے کوئی چیز لیتا ہے تو اس سے بہتر چیز عطا فرماتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خصوصی ایجوکیشن حیدرآباد ریاض الرحمان کوریجو کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد آگاہی پیدا کرنا اور ان بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے اس کے علاوہ ان تمام تر توانائیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس ادارے اور خصوصی بچوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے ۔تقریب میں خصوصی بچوں نے تلاوت ، نعت اور دعا کے بعد خوبصورت روایتی رقص ، گیت اور ٹیبلو پیش کیے ، خصوصی بچوں کی طرف سے مختلف موضوعا ت پر تقاریر بھی پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر سماعت سے محروم بچوں نے دی گئی تربیت کے مطابق ، ابتدائی طبی امداد کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جس کو مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کی جانب سے بہت سراہا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ابتدائی طبی امداد کی تربیت پانے والے بچوں اور دیگر بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ 
حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، چار ڈاکو گرفتار
حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیدرآباد میں پولیس مقابلہ ، چار ڈاکو گرفتار ، دو زخمی ،حیدرآباد کے علاقہ ہیرآباد میراں اسکول کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کیش چھیننے والے گینگ کا سرغنہ نیاز احمد عرف فوجی چانڈوزخمی حالت میں گرفتار
کرلیا گیا اور اسکا راجہ چانگ بھی گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضہ سے 2عدد 30بورکے پستول مع میگزین و گولیاں برآمد کی ہیں جبکہ لطیف آباد تھانہ بی سیکشن کی حد یونٹ نمبر10میں پولیس مقابلہ میں مبینہ ڈاکو محمد آفاق ولد محمد الیاس سکنہ ایوب کالونی یونٹ نمبر11کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے اور اسکے ساتھی اعجاز ولد محمد سعید شیخ سکنہ یونٹ نمبر8لطیف آباد کو بھی مفرور ہو تے ہوئے پکڑ لیا ہے ان کے قبضہ سے 2پسٹل مع گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ۔
معذروں کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام
حیدرآباد(بیورورپورٹ) معذروں کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا لبرٹی چوک سے الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ سول اسپتال واک کی قیادت الخدمت پاکستان کے اسسٹنٹ سکریٹری احمد جمیل راشد ، سابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی ، لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد و جام شورو کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نعیم ضیاء ، آر ایم او ز ڈاکٹر محمد شاہد جونیجو ، ڈاکٹرشوکت لاکھو ، الخدمت حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمن ، نعیم عباسی ، محمد سلیم خان ، اصغر خان یوسف زئی ، ،الخدمت کے پروگرام آفیسر وقاص احمد ، ریجنل منیجر کاشف عباس ملک ،محمد علی چوہان،معذورین کے تنظیم اَپ لفٹ ڈس ایبلزشکیل احمد قادری، اور دیگر نے کی واک میں معذوروں کی بڑی تعداد شامل تھی اس موقع پر فوری طور پر تین معذوروں کو الخدمت کی جانب سے وھیل چیئرز دی گئیں بعد ازاں مزید11معذوروں کو بھی وھیل چیئر زدی گئیں جبکہ 16معذوروں کا آج وھیل چیئرز دی جائیں گی الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل احمد جمیل راشد نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ الخدمت کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرملک بھر میں 5ہزار معذوروں کو وھیل چیئرز دی جارہی ہیں جبکہ الخدمت سال بھر امدادی و رفاعی و فلاحی کام جاری رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ،ٹنڈو آدم ، کشمور کے علاوہ کوئٹہ ، پشاور ، پنڈی ، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی اسی نوعیت کے پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں سول اسپتال حیدرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالوہاب دوھو اور دیگر مقررین نے کہا کہ سول اسپتال میں الخدمت کے تحت فلٹریشن پلانٹ کامیابی سے چل رہا ہے جبکہ الخدمت کی وینٹ ایمبولینس سروس بھی جاری ہے یہ نیکی کے کام ہیں ہمیں اس کام میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے معاشرے سے محرومیوں کا خاتمہ کرنا چاہیئے ۔
حیدرآباد پریس کلب کے باہر اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ایک احتجاجی مظاہرہ 
حیدرآباد(بیورورپورٹ) معذروں کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے باہر اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر تنظیم کے رہنما محمد رفیق راجپوت نے کہاکہ ہم خصوصی افراد سے یکجہتی کے لیے عالمی دن تو مناتے ہیں لیکن عالمی سطح کی سہولیات یہاں معذروں کو نہیں دی جاتی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی معذروں کے پانچ فیصد کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازتیں دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ان کی دوسری حکومت آچکی ہے اور ہم سرکاری ملازمتوں سے محروم ہیں جبکہ معذروں کے نام پر دیگر کو یہ ملازمتیں دے دی جاتی ہیں جس کی تحقیق ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ ہم سے انٹرویو لیے گئے تحریری ٹیسٹ ہوا لیکن امتحان پاس کرنے کے باوجود تقرر نامہ جاری نہیں کئے گئے انہوں نے کہاکہ معذروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام ہونا چاہیئے وھیل چیئر استعمال کرنے والے معذروں کے لیے ریمپ ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا کوئی اور امدادی پروگرام اس میں معذروں کا کوٹہ ہو ناچاہیئے ہمیں بھیک مانگنے پر مجبور نہ کیا جائے ہمیں عزت کی روزی روٹی دی جائے مظاہرے میں معذورین شاہد غوری ،محمد عابد ، مس مہوش سید ، مس فوزیہ ،مس عارفہ ، مس رابعہ، غضنفر علی فاروق سامری ، محمد رمضان ، محمد احمد ، سعید قریشی ، آنسہ نورین ، آنسہ بینش ناز ، عرفان احمد ، غلام نبی ، محمد عثمان ، محمد فاروق ، محمد ندیم ، محمد شفیق ، عبدالرحمن اور دیگر خصوصی افراد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy