وزیر اعلیٰ کا ایکشن، اسٹیج ڈراموں پر عائد پابندی ختم

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

لاہور: (یواین پی) میڈیا کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں اسٹیج ڈراموں پر وزیراطلاعات پنجاب کی عائد کردہ پابندی ختم کر دی۔الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں اسٹیج ڈراموں پر پابندی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر اطلاعات کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات کی جانب سے اسٹیج ڈراموں پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پابندی ختم کرنے کا اعلان میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے فوری صوبائی سیکرٹری کلچر کو فون پر کہا کہ الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں تمام اسٹیج ڈرامے اور سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی، آئندہ اس طرح کے فیصلے کرنے سے قبل وزیراعلیٰ آفس سے ہدایت لی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题