عمران خان کے دوست مہاتیر محمد بھی ’یوٹرن‘ کے دفاع میں سامنے آ گئے

Published on December 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دوست اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد بھی ’یوٹرن‘ کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بسا اوقات یوٹرن لے لینا درست ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد نے صدارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے اپنی سابقہ پالیسیوں سے یوٹرن لے لینا درست ہے کیونکہ کبھی کبھار ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں، مہاتیر محمد کی حکومت کو اپنی حکومتی پالیسیز میں کئی یوٹرن لینا پڑے ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار لوگ غلطی کرجاتے ہیں اور جب اس کا اداراک ہوجائے تو پھر عقلمندی اسی میں ہے کہ اس سے پیچھے ہٹ جایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسا اوقات ہم غلط سمت میں چلے جاتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم واپس پلٹتے ہیں، ہم مکمل لوگ نہیں ہیں۔ اگر چہ ہم میں سے بیشتر لوگ ایماندار ہیں لیکن ان سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题